ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جموں میں ایک اور شخص کی سوائن فلو سے موت

جموں میں ایک اور شخص کی سوائن فلو سے موت

Thu, 14 Sep 2017 19:56:32    S.O. News Service

جموں،14؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ایک ہسپتال میں سوائن فلو سے ایک 50سالہ شخص کی موت ہوگئی۔اس بیماریوں پر کنٹرول پروگرام کے لئے ریاستی نگرانی افسر اور وبا کے سربراہ ڈاکٹر جے پی سنگھ جاموال نے بتایا کہ رام بن ضلع کے چدیرکوٹ گاؤں کے رہائشی شیر سنگھ کا یہاں اتوار کو سرکاری میڈیکل کالج ہسپتال میں انتقال ہو گیا۔گزشتہ دو مہینوں میں سنگھ جموں کے علاقے میں سوائن فلو سے مرنے والا دوسرا فرد ہے۔اسی بیماری کی وجہ سے 25اگست کو ایک 43سالہ خاتون کی موت ہوگئی تھی۔ڈاکٹر نے کہا کہ اس سال جولائی میں کل 48افرادمیں H1N1جانچ کی گئی جن میں سے 8افراد سوائن فلو پایاگیا۔ان میں سے دو افراد ہلاک ہوئے اور باقی کا علاج کیاگیا۔جموال نے ڈینگو کے بارے میں بتایا کہ گزشتہ تین ماہ میں ڈینگو کے تقریبا 401مشتبہ افراد کی جانچ پڑتال کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 45معاملات کی اطلاع دی گئی جبکہ 120مریضوں کو رپورٹ کے آنے کا انتظار ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے،صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔


Share: